انسانى تعلقات

  • 24 ستمبر 2017
انسانى تعلقات

انسان ايك سماجى اور معاشرتى مخلوق  ہے، يعنى انسان صرف اور صرف سماج ہى ميں زندگى گزار سكتا ہے، كيونكہ اس كى فطرت ميں يہ وديعت كى گئى ہے كہ وه انسانى تعلقات كے ساتھ انسانوں كے ما بين بود وباش اختيار كرےـ آپس ميں اپنے تجربے اور كار آمد چيزوں كا تبادلہ كرے اور نفع بخش چيزوں ميں ايک دوسرے سے تعاون بهى كرے كيونكہ سماج اور معاشرے اسى پر قائم وبرقرار رہتے ہیں اور زندگى كے مختلف شعبوں ميں ترقى كى منزليں طے كرتے ہیں جس كے نتيجہ ميں انسانى زندگى بہتر اور با معنى ہوجاتى ہے-

          متوازن معاشره وه ہے جس كے تمام افراد ہم آہنگى كے ساتھ زندگى گزار رہے ہوں اور يہ چيز ايسى ہے جس كى تكميل ضمير كى تربيت، اخلاق اور دينى اقدار كى صحيح سمجھ كے ذريعہ ہو سكتى ہے، اور دينى كيفيت كے ساتھ باطنى كيفيت كے تعاون سے فرد كى ايک ايسى مكمل شخصيت بنائى جا سكتى ہے جو سماج اور سوسائٹى كو ايک ايسے مضبوط اور مستحكم عمارت كى طرح بنا دے جس كا ايک حصہ دوسرے حصہ كو تقويت پہنچائے-

          اسلام كا اخلاقى نظام دو اہم ضابطوں پر منحصر ہے، ايک تو داخلى كيفيت يا ضمير ہے دوسرا ايمان كى شكل ميں دينى كيفيت ہے، اور يہ دونوں ايک ساتھ خير وبهلائى كى طرف انسان كى ہدايت اور رہنمائى ميں ممد ومعاون ثابت ہوتے ہیں اور دونوں اسلام كے اخلاقى التزام كى ترجمانى كرتے ہیں-

          اسلام كا مقصد انسانى تعلقات كو ہر طرح كى عيوب اور برائيوں سے پاک وصاف كرنا ہے، اسى لئے اسلام نے كسى فرد يا جماعت كا مذاق اڑانے سے منع كيا ہےاسى طرح دوسروں كے احساسات وجذبات كو كسى بهى صورت ميں مجروح كرنے كى ممانعت بھى كى گئى ہے-

Image

          انسانى سماج اپنے تعلقات كے لحاظ سے ايک مخلوط اور الجها ہوا سماج ہے اور ايسى وحدت كى ترجمانى كرتا ہے جو تمام انسانوں كو ايک دائرے ميں جمع كرتا ہے، اس كا مطلب يہ ہے كہ سارى انسانيت كا انجام ايک مشترک انجام ہے اس كا مطلب  يہ ہے كہ انسانيت كو ہلاكت وبربادى سے اتحاد اور تعاون كے ذريعہ ہی بچايا جا سكتا ہے، اسى طرح امن واستقرار كے لئے تمام لوگوں كى بهلائى باہمى تعاون كے ذريعہ خطرات كو دور كرنے ميں ہے. ہم ميں سے ہر فرد كو يہ اچھى طرح جان لينا چاہيے كہ وه اس معاشره كا ايك حصہ ہے اور معاشره اس وقت تك مكمل نہيں ہو سكتا جب تك اس كے ہر فرد كو زمہ دارى كا احساس نہ ہو ، اپنے اوپر عائد حقوق وواجبات كو جان كر ہى ہم اس معاشره  كى تعمير كرنے ميں حصہ لے سكتے ہيں ، اور يہى ہر مسلمان كا واجب ہے ،  آباد كرنا نہ كہ برباد كرنا .

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
هفته, 14 نومبر, 2015
ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور معصوم لوگوں کو یرغمال کرنے والے واقعے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد مارے گۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ازہر شریف اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ معصوموں کو قتل کرنے اور خون ریزی کے اس فعل کا انسانیت...
اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...
اتوار, 11 اکتوبر, 2015
مسلم علماء كونسل مسجدِ اقصى ميں صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كى مذمت كرتا ہے اور درج ذيل امور كى تاكيد كرتا ہے: -    يہ صہيونى خلاف ورزياں انسانى اخلاق واقدار، تمام دينى اور مذہبى اصولوں اور بين الاقوامى ميثاقوں اور عہدوں كى مخالفت...
ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے
بدھ, 12 اگست, 2015
ميڈيا كے چند وسائل نے علمائے ازہر سے ايكـ فتوى منسوب كيا ہے جو كہ جانوروں كو مارنے ميں اليكٹرک شاک كے استعمال كو جائز قرار ديتا ہے ـ يہ فتوى ازہر شريف سے ہرگز صادر نہیں ہوا اور اس كى وضاحت كے لئے ہم نے درج ذيل بيان ديا ہے: اول: جانور كو مكمل طور...
First4567891012

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123456810Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123456810Last